ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی ملازم دیپک شٹی معطل: ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا حکم

بھٹکل میونسپالٹی ملازم دیپک شٹی معطل: ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا حکم

Sat, 31 Dec 2016 19:00:56    S.O. News Service

بھٹکل:31/ڈسمبر  (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی دفتر میں گھپلہ بازی اور جعلی دستخط معاملہ میں بلدیہ دفتر کے فائلیریامزدور کے طورپر کام کرنے والے دیپک منجوناتھ شٹی کوضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے معطل کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔

پانی کے پائپ لائن کنکشن اور اندرونی نالیوں کے کنکشن کے لئے عوام کی طرف سے ادا کردہ رقم کو بلدیہ اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بجائے اسے ذاتی طور پراستعمال کرنے اورمقامی بینک سے قرضہ لینے کے لئے چیف آفیسر کی جعلی دستخط کئےجانے کا حکم نامے میں تذکرہ کیا گیا ہے۔ کرناٹکا عوامی خدمات قانون 1958کی دفعہ 98 کے مطابق معطل شدہ ملازم کو ملنے والی سہولیات زندگی گزارہ کا بھتہ جاری رہے گا اور معطلی کی مدت میں معطل ملازم اسی قانون کی دفعہ 104کے تحت مرکزی مقام سے منظوری کے بغیر کہیں نہیں جاسکے گا۔


Share: